فارغ لوگ بورڈ میں جاکر بیٹھ جاتے ہیں، انہیں کام سے کوئی غرض نہیں، رانا ثناء

رانا ثناء

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ فیڈریشن اور بورڈ میں لوگ آرام فرما رہے ہیں، انہیں کام سے کوئی غرض نہیں۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بغیر نام لیے بورڈ اور فیڈریشن کے لوگوں پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ جب لوگ ہر طرف سے فارغ ہو جاتے ہیں تو بورڈ اور فیڈریشن میں جا کر بیٹھ جاتے ہیں۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پورے ملک میں ایسا کوئی اسپورٹس کمپلیکس نہیں جہاں انٹرنیشنل لیول کی سہولتیں موجود ہوں۔ صوبائی سطح پر بھی ایسی اکیڈمیز ہونی چاہئیں جہاں بین الاقوامی معیار کی کوچنگ اور سہولتیں حاصل ہوں۔

حکومت جانے والی نہیں، کوشش ہے آئی پی پیز کو دینے والے پیسوں سے جان چھڑائیں، رانا ثنا اللہ

مسلم لیگ ن کے رہنما نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کے جج کا کام تقریریں کرنا نہیں، پارلیمنٹ جو قانون بنائے گی عدالتوں کو اسی کے مطابق فیصلہ کرنا ہے۔ قانون بنانا پارلیمنٹ کا کام ہے، عدالتیں آئین و قانون کے مطابق فیصلے کرنے کی پابند ہیں۔

انٹرنیٹ سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ سروس پرووائیڈرز سے پوچھنا چاہیے کہ انٹرنیٹ سلو کیوں ہے؟


متعلقہ خبریں