وادیٔ تیراہ میں زخمی ہونے والے لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک شہید ہو گئے

لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک

وادیٔ تیراہ میں زخمی ہونے والے لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 9 اگست کو وادیٔ تیراہ میں سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک زخمی ہوئے تھے۔

میجر طفیل محمد شہید کا 66واں یوم شہادت

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک سی ایم ایچ پشاور میں زیرِ علاج تھے۔ مقابلے کے دوران 4 خوارج کو جہنم واصل کیا گیا تھا۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز نے مزید کہا کہ بہادر افسران اور جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔


متعلقہ خبریں