ارشد ندیم کیلئے کُل 300 ملین روپے سے زائد کی انعامی رقم، تحائف کی بھی برسات

ارشد ندیم

پیرس اولمپکس 2024 میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کے لیے پاکستانی حکومت اور دیگر اداروں کی طرف سے انعامات کی بارش کردی گئی ہے۔

اولمپکس میں 40 سال بعد پاکستان کو میڈل جتوانے والے ارشد ندیم کے لیے وفاقی، صوبائی حکومتوں، اداکاروں سمیت کئی شخصیات اور اداروں نے انعامات دینے کا اعلان کیا ہے۔ اسی کے ساتھ ساتھ اسپانسرز کی بڑی تعداد بھی ارشد کے ساتھ کام کرنے کی خواہشمند ہیں۔

پیرس اولمپکس کی اختتامی تقریب، فائقہ ریاض پاکستان کی نمائندگی کریں گی

ارشد ندیم کے گولڈ میڈل حاصل کرنے پر سب سے بڑا اعلان حکومت پنجاب کی طرف سے کی گیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز پاکستانی ایتھلیٹ کو 10 کروڑ روپے بطور انعام دیں گی۔

اسی طرح انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ایتھلیٹکس فیڈریشنز نے ارشد ندیم کے لیے پیرس 2024 میں گولڈ میڈل جیتنے پر 50 ہزار ڈالر انعام کا اعلان کیا ہے۔ یہ انعامی رقم اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے ہر ایتھلیٹ کو ملے گی۔

گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کیساتھ بھارتی و غیرملکی فینز کی سلفیاں

سندھ حکومت نے بھی ارشد ندیم کی حوصلہ افزائی کے لیے 5 کروڑ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے اولمپئین ارشد ندیم کے لیے 20 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری اور کرکٹرز کی بات کی جائے تو گلوکار علی ظفر نے 10 لاکھ جبکہ کرکٹر احمد شہزاد نے بھی 10 لاکھ دینے کا اعلان کر رکھا ہے۔ نجی ٹی وی چینل نے بھی ارشد ندیم 10 لاکھ کا اعلان کیا ہے۔


متعلقہ خبریں