پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلہ دیش کی موجودہ صورتحال کو مدِ نظر رکھتے ہوئے بنگلادیش کرکٹ ٹیم کو جلد پاکستان آنے کی پیشکش کی ہے۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی نے بنگلادیشی کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کو یہ پیشکش انکی ٹیسٹ ٹیم کی پاکستان میں ٹریننگ کے لیے کی گئی ہے جس کے مطابق ٹیسٹ سیریز سے پہلے بنگلادیش ٹیم راولپنڈی میں ٹریننگ کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکتی ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش بورڈ نے تاحال پی سی بی کی پیشکش کا جواب نہیں دیا ہے۔
بنگلہ دیشی فوج کا ملک بھر سے کرفیو ختم کرنے کا اعلان ، تعلیمی ادارے کھل گئے
خیال رہے کہ بنگلادیش کی موجودہ سیاسی صورتحال کی وجہ سے بنگلادیش کرکٹ ٹیم کا میرپور میں ٹریننگ سیشن دونوں دن منسوخ کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ شیڈول کے مطابق بنگلادیش ٹیسٹ ٹیم نے 17 اگست کو پاکستان پہنچنا ہے۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ راولپنڈی میں 21 اگست کو جبکہ دوسرا ٹیسٹ 30 ستمبر کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔