حال ہی میں لیے گئے ڈیٹا کے مطابق دنیا کے سستے ترین شہروں کی فہرست میں کراچی کو پہلے نمبر پر رکھا گیا ہے۔
سربیا کی نمبیو (Numbeo) نامی ڈیٹا کمپنی کی جانب سے رواں ماہ کے پہلے 6 ماہ میں رہنے کے لحاظ سے دنیا کے سستے ترین شہروں کی فہرست جاری کی گئی ہے۔ فہرست میں پاکستان کے 3 شہر کراچی، لاہور اور اسلام آباد بھی شامل ہیں۔
نمبیو کی اس فہرست کی تیاری میں نیو یارک شہر کو بنیاد بنایا گیا ہے اور وہاں کی طرزِ زندگی کے مطابق اخراجات، کرائے، سودا سلف، ہوٹلوں کی قیمتیں اور مقامی افراد کی قوتِ خرید سے دیگر 218 شہروں کا موازنہ کیا گیا ہے۔
مسجدالحرام دنیا کا مہنگا ترین تعمیراتی مقام قرار
فہرست میں بھارتی شہر کولکتہ کو تیسرا اور چنئی کا پانچواں نمبر ہے۔
دوسری طرف فہرست میں سوئٹزر لینڈ کا شہر جنیوا دنیا کا مہنگا ترین شہر ہے جو نیو یارک کے مقابلے میں 1.7 فیصد زیادہ مہنگا ہے۔ مہنگے ترین شروں میں دوسرا نمبر زیورخ اور تیسرا نیویارک کا ہے۔