اسلام آباد: لمبی چھٹیوں کے بعد اسکولز کُھل گئے، اوقاتِ کار میں تبدیلی

Islamabad

اسلام آباد میں 10 جون سے موسم گرما کی تعطیلات کے بعد سرکاری تعلیمی ادارے دوبارہ کُھل گئے۔

حکام کے مطابق وزارتِ تعلیم کی جانب سے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان 10 جون سے 31 جولائی تک کیا گیا تھا۔ تاہم شدید موسمی حالات کے باعث تعطیلات 4 اگست تک بڑھا دی گئی تھیں۔

آج وفاقی دارالحکومت کے تمام اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہوچکا ہے۔ تعلیمی اداروں کے لیے نئے ٹائمنگز بھی لاگو کر دیے گئے ہیں، ایوننگ شفٹ والے تعلیمی ادارے آٹھ سے ڈیڑھ بجے تک کھلیں گے۔

اسلام آباد کے اسکولوں میں شمسی توانائی کا منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ

اسی طرح سنگل شفٹ والے تعلیمی ادارے 8 سے دوپہر 2 بجے تک کھولے جائیں گے۔

علاوہ ازیں سرکاری پرائمری اسکولوں میں آج سے پرائم منسٹر اسکول میلز پروگرام شروع کرنے کا اعلان بھی کیا گیا تھا۔ اس پروگرام میں پرائم منسٹرزنیشنل نیوٹریشن انیشیٹو فائر لیس ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے جس کے تحت 60،000 کھانے پکانے کے لیے جدید ترین سینٹرلائزڈ کچنز کا استعمال کیا جائے گا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں