دہشتگردی کیخلاف جنگ میں قربانیاں دینے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں، وزیراعلی خیبر پختونخوا

کفایت شعاری ali ameen gandapur

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ پولیس ، فوج اور دیگر اداروں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں ۔ جب تک فورسز مضبوط نہیں ہوں گی امن نہیں آ سکتا ۔ آج شہد اکی وجہ سے خیبرپختونخوا قائم و دائم ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میں تمام شہدا کو سلام پیش کرتا ہوں، آج شہدا کی وجہ سے یہاں موجود ہیں اور آج شہدا کی ہی وجہ سے خیبرپختونخوا قائم و دائم ہے۔

مری: چنار چوک مال روڈ میدان جنگ بن گیا،لاٹھیوں کا آزادانہ استعمال

انہوں نے کہا پاکستان بھر میں پولیس ، فوج اور دیگر ادارے قربانیاں دے رہے ہیں ، ہم ان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں ، جب تک فورسز مضبوط نہیں ہوں گی اس وقت تک ملک میں امن نہیں آ سکتا ۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے پولیس کو گاڑیوں کیلئے فنڈز فراہم کر دئیے ہیں ، شہدا کے بچوں کیلئے نوکری کا کوٹہ بھی منظور ہو چکا ہے ، شہدا کے بچے اے ایس آئیز کے عہدےتک آ سکیں گے ۔

وزیراعلی خیبر پختونخوا نے کہا کہ ہمارا فرض ہے شہدا کے بچوں کا اپنے بچوں کی طرح خیال رکھیں اور صوبے میں امن قائم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن سے ہی خوشحالی آسکتی ہے ، اس وقت دہشت گرد جہالت کی وجہ سے سیکیورٹی فورسز پر حملے کر رہےہیں ، میں دہشت گرد وں سے کہتا ہوں وہ اپنی اصلاح کریں اور جہالت سے نکلیں۔

حکومت کو کوئی خطرہ ہے تو اسمبلیاں توڑے نئے الیکشن کرائے، پیپلز پارٹی

انہوں نے کہا کہ ہم آخری دہشت گرد کے خاتمے تک یہ جنگ لڑیں گے ، عوام کو بھی چاہیے کہ وہ پولیس کے ساتھ اپنا رویہ اچھا کریں ۔ پولیس سے بھی کہوں گا عوام سے اچھے رویے سے پیش آئیں ،

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا مزید کہنا تھا کہ ترقیاتی اسکیموں سے پیسے کاٹ کر شہدا کے بچوں کو ترجیح دی جائے گی ۔


متعلقہ خبریں