محمود اچکزئی کا حکومت سے رابطوں کا امکان

Mahmood Khan Achakzai

اپوزیشن کے اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے حکومتی اتحاد سے رابطوں کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق محمود خان اچکزئی کی قیادت میں اپوزیشن اتحادجلد حکومتی اتحادیوں سے رابطہ کرے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کی جانب سے مسلم لیگ ن اورپیپلزپارٹی سےباضابطہ رابطہ کیا جائے گا۔

حکومتی اتحادی جماعت کا پٹرول کی قیمت میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری سے مذاکرات کیلئے آئندہ ہفتے رابطوں کا امکان ہے، محمود خان اچکزئی سیاسی جماعتوں سے رابطہ اور مشاورت کریں گے۔

 


متعلقہ خبریں