تھرپارکر،آسمانی بجلی گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6افرادجاں بحق

skylight

تھرپارکر میں آسمانی بجلی گرنے کے 2 واقعات میں 3 گھنٹوں کے دوران 8 افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد بھی شامل ہیں۔

سندھ کے ضلع تھرپارکر میں آسمانی بجلی گرنے کے دو دردناک واقعات پیش آئے ہیں،دوران بارش آسمانی بجلی گرنے کے دردناک واقعہ میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد سمیت 8 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، جاں بحق ہونے والے افراد میں 3 بچے بھی شامل ہیں۔

پی ٹی آئی کی حکومت گرانے میں جنرل(ر) باجوہ کا ہاتھ تھا ، شفقت محمود

ایس ایچ او نگرپارکر کا کہنا ہے کہ ایک ہی خاندان کے 6 افراد کھیت میں موجود تھے کہ آسمانی بجلی گر گئی،جاں بحق ہونیوالوں میں دو 8سالہ بچیاں،ایک 10 سالہ بچہ اور 2 نوجوانوں سمیت ایک بزرگ شامل ہے۔

جاں بحق ہونے والے افراد میں رمیش، رنجیت، بھمر ومل، سگنا، وکرم، ٹابھور اور انیتاشامل ہیں، پولیس کے مطابق نگرپارکر کے گاؤں بانٹاڑیو میں آسمانی بجلی گرنے کے ایک اور واقعہ میں ایک شخص جاں بحق ہواجس سے گزشتہ 3 گھنٹوں کے دوران آسمانی بجلی سے جاں بحق ہونیوالے افراد کی تعداد 8ہوگئی ہے۔

نئی مانیٹری پالیسی، اسٹیٹ بینک کاشرح سودمیں ایک فیصد کمی کا اعلان

آسمانی بجلی کی زدمیں آکر 7 گائے بھی ہلاک ہو گئیں ہیں۔دوسری جانب نگرپارکر کے مختلف دیہاتوں میں گرج و چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں