راولپنڈی میں نالہ لئی پر واقع کٹاریاں پُل پر نصب سیلاب کی پیشگی اطلاع دینے والا سسٹم رات گئے چوری کرلیا گیا۔
میٹ حکام کی جانب سے تھانہ نیو ٹاؤن میں اندراج مقدمہ کی درخواست دے دی ہے۔ درج کرائی گئی ایف آئی آر کے مطابق نامعلوم چور سولر پلیٹیں، بیٹریاں، الیکٹرونکس بورڈ اور لوہے کا دیگر سامان چرا کرلے گئے ہیں۔
شدید بارشوں کی پیشگوئی ، نالہ لئی پر دفعہ 144 نافذ
حکام نے بتایا کہ نامعلوم چور نے کمرے کا تالا توڑ کر رات کی تاریکی میں واردات کی اور لاکھوں روپے کا سامان لے اُڑے۔ کٹاریاں پُل کے نیچے نشئیوں کی آماجگاہ ہے، شبہ ہے کہ چوری انہوں نے ہی کی ہے۔
ایف آئی آر میں مزید کہا گیا کہ سیلاب کی پیشگی اطلاع دینے والے سسٹم سے شہر کے 15 نالوں کی صورت حال کو مانیٹر کیا جاتا ہے۔
