پاکستان پیپلز پارٹی کے چیف میڈیا کوآرڈی نیٹر نذیر ڈھوکی انتقال کر گئے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے اپنے چیف میڈیا کوآرڈینیٹر نذیر ڈھوکی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ، انہوں نے کہا دہائیوں پر محیط نذیر ڈھوکی کی خدمات اور بھٹوازم سے ان کی غیرمشروط وابستگی ناقابل فراموش ہے۔
باجوڑ ضمنی الیکشن:شکست پی ٹی آئی کیلئے بڑا دھچکا قرار، رپورٹ طلب
بطورکالم نگار نذیر ڈھوکی نے جمہوریت دشمنوں کو پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کیا،قیدوبند کی سختیاں نذیر ڈھوکی کو اپنے جمہوری اصولوں سے پیچھے نہ ہٹاسکیں،نذیر ڈھوکی شہیدبینظیر بھٹو کے سچے سپاہی تھے۔
آصفہ بھٹو نے بھی بلاول بھٹو کے چیف میڈیا کوآرڈینیٹر نذیر ڈھوکی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا، انہوں نے کہا نذیر ڈھوکی اور بھٹو زرداری خاندان کا دہائیوں پر محیط احترام کا رشتہ تھا،نذیر ڈھوکی نے آخری سانس تک بھٹوازم سے اپنی وابستگی کو نبھایا،نذیر ڈھوکی جیسے بہادر اور بے لوث جیالے کی جدائی کا غم ناقابل فراموش ہے۔
جولائی میں گاڑیوں کےٹوکن ٹیکس ادائیگی پر 10فیصد ڈسکاؤنٹ دیدیا گیا
سنیٹر شیری رحمان کی جانب سے بھی چیف کوآرڈینیٹر پیپلز پارٹی نذیر ڈھوکی کے انتقال پر دلی افسوس کا اظہار کیا گیا ، انہوں نے کہا نذیر ڈھوکی کے انتقال کا سن کر شدید دکھ اور افسوس ہوا ہے،اس انتہائی مشکل گھڑی میں نظیر ڈھوکی کے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں۔
نذیر ڈھوکی پیپلز پارٹی کا اثاثہ تھے، انکی پارٹی کے لئے بہت خدمات ہیں،نذیر ڈھوکی پوری زندگی پیپلز پارٹی کے نظریے کے ساتھ کھڑے رہے۔