سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں ملیں گی یا نہیں؟ سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے حوالے سے کیس کا محفوظ فیصلہ کل صبح 9 بجے سنایا جائے گا۔
گزشتہ روز چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی صدارت میں اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس میں 13 رکنی فل کورٹ میں شامل تمام ججز شریک ہوئے۔
ہمارا میڈیکل کالجز کی فیس دیکھنے سے کیا کام ؟ ریگولیٹری کے پاس جائیں ، سپریم کورٹ
ڈیڑھ گھنٹے تک رہنے والے اجلاس میں سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔
یاد رہے کہ ایک روز قبل سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا اور چیف جسٹس نے کہا تھا کہ فیصلہ کب سنایا جائے گا ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے۔