ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کمی

فی تولہ سونا

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 100 روپے کمی ہوگئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 45 ہزار روپے کا ہوگیا ہے۔

خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہوگئی

24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 86 روپے کی کمی سے 210,134 روپے سے کم ہو کر 210,048 روپے ہوگئی ، 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 192,622 روپے سے کم ہو کر 192,544 روپے ہوگئی۔

یاد رہے گزشتہ روز ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1,300 روپے کمی ہوئی تھی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں