محرم الحرام، ایران کا پاکستانی زائرین کے لیے ویزا پالیسی کا اعلان

iran

ایرانی سفارتخانے نے محرم اور صفر کے دوران آنے والے پاکستانی زائرین کے لیے ویزا پالیسی کا اعلان کردیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق پاکستانی شہریوں کے لیے محرم اور صفر کے دوران ایرانی ویزا پالیسی تبدیلی کی گئی ہے۔ ایرانی سفارتخانے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یکم محرم سے 15 صفر تک تمام پاکستانی زائرین جن کے پاس عراقی ویزہ ہے، ڈبل انٹری ویزا کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

ڈالر سستا، دیگر کرنسیاں بھی سستی ہو گئیں

سفارتخانے کا کہنا تھا کہ عراقی حکومت کے ”خصوصی اربعین ”ویزے پر تمام زائرین کو ڈبل انٹری ویزے مفت جاری کیے جائیں گے، پاکستانی شہریوں کے لیے ویزوں کا اجرا معمول کے طریقہ کار کے مطابق کیا جائے گا۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستانی زائرین جو زمینی سفر کا ارادہ رکھتے ہیں انہیں ایران اور عراق میں داخل ہونے کے لیے اپنی بس ٹرانسپورٹ کا استعمال کرنا چاہیے۔

وزیراعظم کا 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو 3 ماہ کی رعایت دینے کا اعلان

سفارتخانے کے ترجمان نے بتایا کہ گروپ لیڈروں کو اپنی ٹرانسپورٹ کی تفصیلات، کارنیٹ ڈی پیسیجز، ڈرائیوروں کے بین الاقوامی لائسنس کے ساتھ ساتھ مسافروں کی مکمل فہرست فراہم کرنی ہوگی، ویزوں پر گاڑی کی پلیٹ نمبر کا ذکر ہوگا۔

پاکستانی زائرین کو 20 صفر تک چازبہ کی سرحد سے عراق میں داخل ہونا ضروری ہے، دوسری سرحدوں سے ان کا سفر ممنوع ہو گا۔


متعلقہ خبریں