200 یونٹ تک مفت بجلی دینا ممکن نہیں، وفاقی وزیر توانائی

وزیر توانائی

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ عوام کو 200 یونٹ تک مفت بجلی دینا ممکن نہیں ہے۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین کے تعاون سے تھر کول کے ذریعے بجلی پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تھر کول سے 3 روپے فی یونٹ بجلی سستی ملے گی اور اس سے 300 ارب روپے کا فائدہ ہوگا۔

پروگرام کے دوران اویس لغاری کو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے الیکشن مہم کے دوران 200 یونٹ تک بجلی مفت دیے جانے کے وعدے یاد دلائے گئے۔

پنجاب حکومت کی 500یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو سولر پینلز دینے کی منظوری

اس کے جواب میں وزیر توانائی بولے کہ اگر 200 یونٹ تک والے ڈیڑھ کروڑ صارفین کو دن رات استعمال ہونے والے سولر سسٹم دے دیے جائیں اور ان کے بجلی کے کنکشن کاٹ دیے جائیں تو پھر یہ ممکن ہوسکتا ہے۔

اس موقع پر انہوں نے آئندہ سال جنوری میں بجلی سستی ہونے کی نوید بھی سنادی۔


متعلقہ خبریں