بانی پی ٹی آئی نے جیل میں سہولیات کی فراہمی کیلئے کوئی درخواست نہیں دی، شعیب شاہین


پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے جیل میں سہولیات کی فراہمی کیلئے کوئی درخواست نہیں دی۔

ہم نیوز کے پروگرام ’’پاکستان ٹونائٹ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا بانی پی ٹی آئی نے احتجاج کی کوئی ڈیڈ لائن نہیں دی ،سابق چیئرمین پی ٹی آئی بہت جلد احتجاج کی کال دیں گے۔

کراچی میں فائرنگ،ڈی ایس پی سی ٹی ڈی علی رضا گارڈ سمیت جاں بحق

ہم نےسابق چیئرمین پی ٹی آئی کی ہدایات پر عمل کرنا ہے علیمہ باجی کی نہیں ،عاشورہ کے بعد پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑ اجلسہ کریں گے،ہم آئین اور قانو ن پر عمل کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب کی بار ہمارا جلسہ کینسل کیا تو ہم دما دم مست قلندر کریں گے،یہ جو بھی چاہے کر لیں سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے باہر آنا ہی آنا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں