زمبابوے نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن بھارت کو سیریز کے پہلےمیچ میں شکست دیدی


زمبابوے نے 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن بھارت کو شکست سے دوچار کردیا۔

ہرارے میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 115 رنز بنائے،زمبابوے کے 116 رنز ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 102 رنز بناسکی۔

کرکٹ آسٹریلیا پاک بھارت ٹیموں کے ہمراہ تین ملکی ٹورنامنٹ کا خواہشمند

بھارتی کپتان شبمن گل 31 اور سندر 27 رنز بنا کر نمایاں رہے،زمبابوے کے سکندر رضا اور ٹینڈائی چتارا نے 3، 3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

زمبابوے کی 2016 کےبعد کسی بھی فارمیٹ میں بھارت کے خلاف یہ پہلی فتح ہے، زمبابوے ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےلیےکوالیفائی کرنے والی20ٹیموں میں بھی شامل نہیں تھی۔

آئی سی سی نے نئی ٹی 20رینکنگ جاری کر دی

واضح رہے بھارتی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن ٹیم کے15رکنی اسکواڈ کا کوئی بھی پلیئرسیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں  شامل نہیں تھا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں