ڈومیسٹک کرکٹ سسٹم پر مشاورت ، پی سی بی نے سابق کرکٹرز کو لاہور طلب کر لیا

کرکٹ بورڈ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق ٹیسٹ کرکٹرز کو ڈومیسٹک کرکٹ سسٹم پر مشاورت کیلئے لاہور طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی پیر کو 30 سے 35 انٹرنیشنل کرکٹرز سے ملاقات کریں گے جس میں ڈومیسٹک کرکٹ سسٹم پر سابق کرکٹرز سے فیڈ بیک لیا جائے گا، بہتر تجاویز سے سسٹم کو پُرکشش بنایا جائے گا۔

جو دباؤ برداشت نہیں کرسکتا اس کی اب ٹیم میں جگہ نہیں بنے گی، چیئرمین پی سی بی

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیمپئنز کے نام سے شروع ہونے والے تین نئے ٹورنامنٹ پر بھی کرکٹرز کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا تھا کہ سابق کرکٹرز سے رابطے میں ہوں، جو کرکٹ کو بہتر کرنا جانتے ہیں وہ سابق کرکٹرز معاملات دیکھیں گے۔


متعلقہ خبریں