خیبر پختونخوا کے ضلع مردان کے علاقے تخت بھائی میں دھماکہ، 8 سے زائدی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکہ جلالہ پُل کے قریب ہوا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوئے ہیں۔ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کا ایک اور زخمی دورانِ علاج دم توڑ گیا ہے جس کے بعد اس واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 3 ہو گئی ہے۔
باجوڑ میں دھماکہ، سابق سینیٹر ہدایت اللہ سمیت 3 افراد جاں بحق
اس حوالے سے ڈی پی او مردان ظہور آفریدی نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا ہے کہ مردان میں پولیس موبائل کے قریب آئی ای ڈی دھماکا ہوا۔ دھماکے سے رکشہ میں سوار 3 افراد جاں بحق ہوئے۔
ڈی پی او مردان کا کہنا ہے کہ پولیس موبائل میں سوار 2 اہلکار اور رکشہ میں سوار 3 افراد دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہوئے ہیں۔ بارودی مواد روڈ کنارے پہلے سے نصب تھا، پولیس گاڑی گزرتے ہی دھماکا ہوا۔