عدت نکاح کیس، خاور مانیکا کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

khawar manika

اسلام آباد: خاور مانیکا نے دوران عدت نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی سزا کے خلاف اپیلوں پر ایک ماہ میں فیصلہ دینے کی پابندی کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی۔ جس میں مؤقف اپنایا گیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ایک ماہ میں فیصلہ دینے کے احکامات سے سیشن کورٹ بظاہر دباؤ میں لگ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپیلوں پر فیصلے کے لیے متعین وقت کی پابندی کے احکامات واپس لیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: انسانی اسمگلنگ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، محسن نقوی

خاور مانیکا نے درخواست میں عدالت سے استدعا کی کہ اپیلوں پر فیصلے کے لیے ایک ماہ کے وقت کی پابندی ختم کی جائے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے 13 جون کو دوران عدت نکاح کیس کی اپیل کا ایک ماہ میں فیصلہ کرنے اور سیشن کورٹ کو 10 روز میں سزا معطلی کی درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں