ملک بھر میں 5 سے 7 جولائی کے دوران موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی

rain موسلا دھار بارشیں

جڑواں شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا،محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارش کی پیشگوئی کر دی۔

رات سے جڑواں شہروں میں بارش کا سلسلہ جاری رہا، جس سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے، فتح جنگ اور گردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی، سیالکوٹ اورگردونواح میں وقفے وقفے سے موسلادھار بارش ہوئی، مردان اور لاہور میں بھی بارش سے حبس کا زور ٹوٹ گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار،اسلام آباد اور بالائی خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان جبکہ بعض مقاما ت پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔

حکومت 5 فیصد بھی اپنے اخراجات کم کر لیتی تو نئے ٹیکس نہ لگانے پڑتے، مفتاح اسماعیل

شام یا رات کو جنوبی خیبرپختونخوا، وسطی پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ اسلام آباد اور گرد و نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقاما ت پرمزید موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

مری، گلیات، راولپنڈی، جہلم، چکوال، اٹک، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، قصور، اوکاڑہ، شیخوپورہ، حافظ آباد، نارووال، سیالکوٹ، میانوالی، خوشاب، بھکر، لیہ، سرگودھا، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ساہیوال، ملتان، خانیوال، پاکپتن اور بہاولنگر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

بالاکوٹ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بونیر، مالاکنڈ، سوات، شانگلہ، بٹگرام، ہری پور، صوابی، مردان، نوشہرہ، پشاور، کوہاٹ، کرک، بنوں، لکی مروت، خیبر، باجوڑ، وزیرستان اور کرم میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقاما ت پرموسلادھار بارش بھی توقع ہے۔

چیمپیئنز آف لیجنڈ ٹورنامنٹ، پاکستان آسٹریلیا کیخلاف فاتح، یونس خان کی شاندار کارکردگی

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم شام/رات میں ژوب، موسیٰ خیل، بارکھان اور خضدار میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش/بونداباندی ہو سکتی ہے۔ کشمیر میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بعض مقاما ت پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے ملک میں 5 سے7 جولائی کے دوران موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، مانسہرہ اورکوہستان کے پہاڑوں، ندی نالوں میں سیلابی صورتحال اور طغیانی کا خطرہ ہے۔ملک کے مختلف شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

شدید بارشوں کے باعث پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کل شام سے مشرقی سندھ میں مون سون ہوائیں داخل ہونے کا امکان ہے جس کے سبب 6 سے 7 جولائی کے دوران تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص، سانگھڑ اور جیکب آباد میں بارش ہونے کی توقع ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی ہے، 7 جولائی تک صوبے بھر میں مون سون بارشوں کے امکانات ہیں۔سیالکوٹ نارووال شکرگڑھ لاہور گجرانوالہ گجرات منڈی بہاوالدین میں تیز بارش کے امکانات ہیں۔


متعلقہ خبریں