لاہور دیگر شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج سے مون سون کی بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی بھی کر دی گئی۔
لاہور سمیت مریدکے، گجرات، مری، ڈسکہ، قصور اور وزیر آباد میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔ لاہور میں بارش کے ساتھ تیز ہوا چلنے سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ جولائی کے پہلے 10دن میں پنجاب بھر میں تیز اسپیل ہے، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بھی بارشیں متوقع ہیں۔
آئندہ انتخابات 2029 میں مقررہ وقت پر ہوں گے، وفاقی وزیر اطلاعات
پنجاب کے مختلف شہروں میں گرج چمک اور تیز ہواؤ ں کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی، بارش کی وجہ سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں، پانی جمع ہونے کے باعث گلیاں اور سڑکیں ندی نالوں کو منظر پیش کرنے لگی ہیں، بارش کی وجہ سے متعدد فیڈرز بھی ٹرپ کر گئے۔
صوبائی دارالحکومت لاہور میں شملہ پہاڑی، لکشمی چوک، گوالمنڈی، قرطبہ چوک، ڈیوس روڈ، مال روڈ، اچھرہ، قینچی، چونگی امر سدھو، گجومتہ، اسلامپورہ، بند روڈ، انار کلی، شالامار باغ، ماڈل ٹان، گلبرگ، گارڈن ٹاؤن سمیت دیگر مقامات پر بادل خوب برسے، شدید بارش کے بعد نشیبی علاقے زیر آب آ گئے۔
لاہور کے علاوہ مریدکے، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، صفدر آباد، جڑانوالہ، فیصل آباد، چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، کامونکی، نارووال، اوکاڑہ، جھنگ، بہاولپور، رینالہ خورد، کوٹ ادو، بھلوال، کبیروالا، حافظ آباد، منچن آباد، شورکوٹ، پاکپتن اور دیگر شہروں میں بھی صبح کے وقت کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی۔
پنجاب کے مختلف شہروں میں ہونے والی بارش کے باعث گرمی کا زور ٹوٹنے سے موسم مزید خوشگوار ہو گیا، موسم ٹھنڈا ہونے کی وجہ سے شہریوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے، بارش کی وجہ سے بعض مقامات پر بجلی کا ترسیلی نظام متاثر ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
ادویات میں استعمال ہونے والے خام مال اور درآمدی اشیا پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد
سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ کراچی میں 5جولائی سے مون سون اسپیل متوقع ہے،کراچی میں درجہ حرارت پچھلے دنوں کی نسبت بتدریج کم ہو گا،شہر کے موسم میں اب بہتری ہونا شروع ہو جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں گرمی معمول سے زیادہ پڑی ہے، سمندری ہوائیں بحال ہونے کی وجہ سے موسم بتدریج بہتر ہو گا۔
ان کا کہنا تھا کہ جولائی کے پہلے 10دن میں پنجاب بھر میں بارش تیز اسپیل ہے، جولائی کے پہلے 10دنوں میں خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بھی بارشیں متوقع ہیں۔
لاہور میں سب سے زیادہ 110 ملی میٹر بارش قرطبہ چوک میں ریکارڈ کی گئی، لکشمی چوک میں 105 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، لاہور کے مختلف علاقوں میں سڑکوں پر بارش کا پانی موجود ہے۔
پاکستان کے 41 اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا
لارنس روڈ، وارث روڈ، قرطبہ چوک، جیل روڈ،ملتان روڈ پر بھی چوک یتیم خانہ، سمن آباد، سید پور اسٹاپ پر بارش کا پانی جمع ہے، بارش کا پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مغرب کی جانب سے آنے والے کم ہواؤں کے بادلوں کا سلسلہ پاکستان میں موجود ہے،آج سے لاہوراور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگا۔
مون سون کی بارشوں اور ممکنہ سیلاب کے خطرات کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔