معروف تاجر علی شیخانی نے کے الیکٹرک خریدنے کا اعلان کردیا

علی شیخانی

شیخانی گروپ کے سربراہ پاکستانی نژاد امریکی تاجر علی شیخانی نے ‘کے الیکٹرک’ خریدنے کا اعلان کیا ہے۔ 

سوشل میڈیا پر علی شیخانی نے اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا ہے۔ علی شیخانی نے کہا کہ گزشتہ 4 سے 5 دنوں میں کراچی کے انٹرنیٹ صارفین مجھے اور میری ٹیم کو مسلسل ٹیگ کر رہے ہیں۔

علی شیخانی کا کہنا تھا کہ صارفین کا مطالبہ ہے کہ میں کے الیکٹرک خرید لوں۔ میں نے بات کی ہے کہ کےالیکٹرک فروخت ہو چکی یا نہیں، اگر نہیں بکی تو اسے خریدنے کا کیا طریقہ ہے۔

کے الیکٹرک کی بجلی 10 روپے 69 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست

انہوں نے کہا کہ میں بغیر کسی رشوت کے ‘کے الیکٹرک’ خریدنے کے لیے تیار ہوں، اپنے کراچی کے عوام کے لیے میں کے الیکٹرک خرید لوں گا۔

شیخانی گروپ کے سربراہ نے مزید کہا کہ اگر شیخانی گروپ کے الیکٹرک خرید لیتا ہے تو مجھے پیسہ بنانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ میرے پاس اللّٰہ کا دیا ہوا سب کچھ ہے۔ میری کوشش صرف مڈل کلاس فیملیز کو ریلیف دینے کی کوشش ہوگی۔


متعلقہ خبریں