عمر ایوب سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی کے عہدے سے مستعفی

umer ayoub

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی کے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔

بانی پی ٹی آئی نے سیکریٹری جنرل کے استعفے کو منظور کر لیا۔ رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب نے مستعفی ہونے کا خط ٹویٹ کر دیا۔

خط میں انہوں نے کہا کہ بطور پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل میرا استعفیٰ قبول کرنے پر بانی پی ٹی آئی کامشکور ہوں۔ میں نے اپنا استعفیٰ 22 جون کو بانی پی ٹی آئی اور چیئرمین بیرسٹر گوہر علی کو بھیج دیا تھا۔

سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر شبلی فراز صاحب نے بانی پی ٹی آئی سے آج اڈیالہ جیل میں ملاقات کے دوران میرا پیغام پہنچایا۔

عوام اٹھ کھڑے ہوں ، انتخابات نظر آ رہے ہیں ، عمر ایوب

بانی پی ٹی آئی کی ہدایت کے مطابق آنے والے دنوں میں پی ٹی آئی کے تنظیمی ڈھانچے میں مزید تبدیلیاں کی جائیں گی۔

میں پی ٹی آئی فیملی کے تمام ممبران، پارلیمنٹرینز اور تنظم آفس ہولڈرز کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ جنہوں نے بانی پی ٹی آئی اور پی ٹی آئی کے لیے انتھک محنت اور بہادری سے کام کیا۔

بطور اپوزیشن لیڈر پارٹی کے سیکرٹری جنرل کے عہدے سے انصاف نہیں کر پا رہا۔ کسی اور شخص کو پارٹی کا سیکرٹری جنرل نامزد کیا جائے۔

بطور سیکرٹری جنرل اقر چئیرمین سینٹرل فنانس بورڈ عہدے سے مستعفی ہوتا ہوں۔


متعلقہ خبریں