سوناکشی سنہا کا شادی کے بعد ہمسفر کے نام پہلا پیغام

سوناکشی

بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے اپنے دیرینہ دوست ظہیر اقبال کی ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے کے بعدسوشل میڈیا پر پہلا پیغام جاری کیا ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سوناکشی سنہا نے شادی کی رومانوی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنے شوہر ظہیر اقبال کے نام پہلا پیغام شیئر کرتے ہوئے خوبصورت کیپشن بھی لکھا۔۔

حبا بخاری کا نماز کے بعد فون پر پھونک مارنے کا انکشاف

سوناکشی نے لکھا کہ،اسی دن، سات سال پہلے ایک دوسرے کی آنکھوں میں، ہم نے محبت کو خوبصورت ترین شکل میں دیکھا اور اسے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ،آج اس محبت نے تمام چیلنجوں اور کامیابیوں میں ہماری رہنمائی کی ہے،اب ہم حقیقی میاں بیوی ہیں۔

ساتھ ہی اداکارہ نے اپنے کیپشن کا اختتام کرتے ہوئے ظہیر کے ساتھ اپنے نام کو جوڑ کر شادی کی یادگار تاریخ بھی لکھی ہے۔۔


متعلقہ خبریں