عمران خان سے آج 6 پارٹی رہنما ملاقات کرینگے ، علی امین گنڈا پور پر جیل حکام کا اعتراض

عمران خان

بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں آج تحریک انصاف کے 6 رہنما ملاقات کریں گے تاہم جیل حکام نے علی امین گنڈا پور کے نام پر اعتراض اٹھایا ہے۔

عمران خان سے ملاقات کرنے والے دیگر رہنمائوں میں رؤف حسن، شبلی فراز، رائے حسن نواز، ثناء اللہ مستی خیل اور خالد خورشید شامل ہیں۔

اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج ، پی ٹی آئی رہنما سیمابیہ طاہر سمیت کئی کارکنوں کیخلاف مقدمہ ، 5 گرفتار

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق ملاقات کرنے والوں میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا نام بھی تھا تاہم جیل حکام نے ان کی ملاقات پر اعتراض اٹھایا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل حکام نے علی امین گنڈاپور کی جگہ کسی اور رہنما کا نام ڈالنے کا کہا ہے ، علی امین گنڈاپور کو گزشتہ کئی روز سے ملاقات کی اجازت نہیں ملی ہے۔


متعلقہ خبریں