850سی سی گاڑی پر 25 ہزار روپےود ہولڈنگ ٹیکس لگانے کی تجویز

گاڑیوں کی قیمت

نئے مالی سال کے بجٹ میں 850 سی سی گاڑی پر 25 ہزار روپے وِد ہولڈنگ ٹیکس لگانے کی  تجویز دیدی گئی۔ 

مالی سال 25-2024 ٹیکس تجاویز میں 850 سی سی سے 1000سی سی گاڑیوں پر چالیس ہزار روپیہ ٹیکس لگانے جبکہ ہزار سے 1300سی سی تک گاڑیوں پر  67ہزار پانچ سو روپے لگانے کی تجویز دی گئی ہے۔

نساؤ اسٹیڈیم نیویارک کی پچز بیٹرز کیلئے مقبرہ بن گئیں

ذرائع کے مطابق 1300سے 1800 سی سی گاڑیوں پر ایک لاکھ 20ہزار روپے، 18000سے 2000سی سی گاڑیوں پر4 لاکھ 50 ہزار ٹیکس لگانے کی تجویز دی گئی ۔

اس کے علاوہ 2000سے 2500 سی سی گاڑیوں پر 8 لاکھ 75 ہزار روپے اور 2500سے 3000 سی سی گاڑیوں پر 13 لاکھ 50 ہزار روپے ٹیکس لگانے کی تجویز دی گئی ہے ۔

دوسری جانب فائلر اور نان فائلر کیلئے پانچ کروڑ روپے کی جائیداد خریدنے پر کیپٹل ویلیو کی مد میں ٹیکس کی شرح نافذ ہونے کا امکان ہے۔

مالی سال 25-2024 ٹیکس تجاویز میں جائیداد خریدنے پر ایڈوانس تین سلیب میں کیپٹل ویلیو ٹیکس لینے کی تجویز بھی شامل کی گئی ہے، فائلر کو پانچ کروڑ کی جائیداد خریدنے پر تین فیصد ،نان فائلر کیلئے ٹیکس کی شرح 6 فیصد ہونے کا امکان ہے۔

پی ایس ڈی پی کا حجم 1400 ارب ، وفاقی وزارتوں کیلئے 1041 ارب روپے مختص

ذرائع کا کہنا ہے کہ پانچ سے دس کروڑ کی جائیداد پر چار فیصد ٹیکس نافذ کرنے کا امکان ہے جبکہ نان فائلر کی ٹیکس کی شرح 12 فیصد طے کرنے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے ، دوسری جانب دس کروڑ سے زائد کی جائیداد پر پانچ فیصد ٹیکس لگنے اور نان فائلر کے لئے ٹیکس کی شرح 15 فیصد نافذ ہو سکتی ہے۔


متعلقہ خبریں