نساؤ اسٹیڈیم نیویارک کی پچز بیٹرز کیلئے مقبرہ بن گئیں

nassau stadium new york

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024ء میں نساؤ اسٹیڈیم نیویارک کی پچزبیٹرز کیلئے مقبرہ بن گئیں۔ نیویارک کے نسا ؤکاؤنٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں انسٹال کی گئی ڈراپ ان پچز نے میگا ایونٹ کا مزہ کِرکرا کردیا۔

اس اسٹیڈیم میں ٹورنامنٹ میں اب تک کھیلے گئے 6میچز میں بیٹنگ کرنے والی ٹیمیں پریشانی کا شکار رہیں، خود آئی سی سی نے بھی اسٹیڈیم کی پچز کو غیر معیاری قرار دیا لیکن اس کے باوجود میچز کروانے سلسلہ جاری ہے۔

ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی ، قومی ٹیم کیخلاف عدالت سے رجوع کر لیا گیا

پہلی بار ٹورنامنٹ کی میزبانی کرنے والے امریکا میں کھیلے گئے مقابلے شائقین کو اپنی طرف راغب نہ کرسکے، غیرمعیاری پچز نے ٹی ٹوئنٹی کا حسن برباد کردیا جبکہ فینز کو اسٹیڈیم باؤنڈریز دیکھنے کے مواقع نہ ہونے کے برابر ملے۔

ابتدائی چھ مقابلوں میں محض 74چوکے اور 41چھکے دیکھنے کو ملے جبکہ اس کے برعکس ویسٹ انڈیز میں کھیلے جارہے میچز میں باؤنڈریز حاصل کرنا زیادہ آسان ہے اور وہاں ٹیمیں 200یا 180سے زائد رنز اسکور کررہی ہیں۔

نساؤ کاؤنٹی اسٹیڈیم میں کوئی بھی ٹیم 150کا ہندسہ پار کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہے۔پہلا مقابلہ سری لنکا اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان ہوا، جس میں لنکن ٹیم محض 19.1اوورز میں 77رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی جبکہ افریقی ٹیم نے ہدف 16.2اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

فلوریڈا، آئندہ میچز میں بارش، پاکستان کی ‘اگر مگر’ کی امیدیں دم توڑنے لگیں

دوسرا مقابلہ بھارت اور آئرلینڈ کے درمیان کھیلا گیا، جس میں آئرش ٹیم 16ویں اوور میں 96رنز بناکر آؤٹ ہوگئی جبکہ بھارت نے ہدف 2وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا،تیسرا میچ جنوبی افریقا اور نیدرلینڈز کے مابین ہوا جس میں نیدر لینڈز محض 20اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 103رنز بناسکی، جنوبی افریقی بیٹنگ لائن بھی بمشکل 19ویں اوور میں ٹارگٹ تک پہنچ پائی۔

چوتھا میچ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا گیا اور اس میچ میں خراب موسم اور پچ نے مقابلے کا مزہ کرکرا کردیا، پہلے میچ بارش کی وجہ سے تاخیر سے شروع ہوا بعدازاں بھارت کی پوری ٹیم محض 19ویں اوور میں 119رنز بناکر پویلین لوٹ گئی جبکہ پاکستانی ٹیم بھی ہدف حاصل نہ کرسکی اور 20اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 113رنز بناکر میچ 6رنز سے ہار گئی۔

پانچواں میچ اسی گراؤنڈ پر جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا گیا جس کا نتیجہ کچھ مختلف نہ تھا، لو اسکورنگ میچ دیکھنے کو ملا۔ افریقی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 20اوورز میں 113رنز ہی بناسکی، ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیشی ٹیم بھی مشکلات کا شکار رہی اور 20اوورز میں محض 109رنز بناکر میچ 4رنز سے ہار گئی۔

چھٹا میچ شکستوں کے بوجھ تلے پاکستانی ٹیم کا کینیڈا سے تھا، یہاں بھی لو اسکورنگ میچ دیکھنے کو ملا، پہلے کینیڈا کی ٹیم 20اوورز میں 106رنز تک محدود رہی بعدازاں ہدف کے تعاقب میں پاکستان مشکلات کا شکار رہا، پاکستانیٹیم 17.3 اوورز میں مطلوبہ ہدف حاصل کر سکی۔


متعلقہ خبریں