رواں مالی سال 40 کھرب روپے کی ٹیکس چھوٹ دیئے جانے کا انکشاف

جی ایس ٹی

رواں مالی سال 40 کھرب روپے کی ٹیکس چھوٹ دیئے جانے کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد حکومت نے 7 ہزار کے لگ بھگ اشیاء پر جی ایس ٹی کی چھوٹ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انکم ٹیکس اور کسٹمز ڈیوٹی میں چھوٹ و رعایات بھی ختم کی جا رہی ہیں۔ ٹیکسوں میں دی جانے والی چھوٹ کے حجم میں کمی کی جائے گی۔

معاشی شرح نمو کا ہدف 3.6 ، افراط زر کا ہدف 12 فیصد مقرر ، ترقیاتی بجٹ میں 10 کھرب روپے اضافہ

قومی اقتصادی سروے میں ٹیکسوں میں دی جانے والی چھوٹ کے بارے میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں، سروے میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال 3 ہزار 979 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ دی گئی، یہ چھوٹ انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس، کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں دی گئی ہے۔

سیلز ٹیکس کی مد میں 2 ہزار858 ارب اور کسٹمز ڈیوٹی کے تحت 543 ارب 52 کروڑکی ٹیکس چھوٹ دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں