پاکستان کی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پہلی جیت، کینیڈا کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا


ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم میچ میں پاکستان نے پہلی جیت حاصل کر لی، کینیڈا کی جانب سے دیا گیا 107 رنز کا ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

نیو یارک کے نساؤ کاؤنٹی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر کینیڈا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

قومی ٹیم کے گیند بازوں نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا، پاکستان کو پہلی کامیابی اس وقت ملی جب 20 کے مجموعی اسکور پر نیونیت دہلیوال 4 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

ابھی اسکور میں صرف 9 رنز کا اضافہ ہوا تھا کہ پرگت سنگھ 2 رنز بناکر شاہین آفریدی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

کینیڈا کی تیسری وکٹ 43 رنز پر گری، نیکولس کیرٹون ایک رن کے ذاتی اسکور پر رن آؤٹ ہوئے۔

کینیڈا کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ تیز ہوا تو چوتھی اور پانچویں وکٹ 54 رنز پر ہی گرگئیں، یہ دونوں وکٹیں حارث رؤف کے حصے میں آئیں۔

ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے پر پاکستانی ٹیم اگلے سال حج پر شاہی مہمان ہو گی ، سعودی سفیر

اس دوران آرون جانسن نے 41 گیندوں کی مدد سے اپنی شاندار نصف سنچری مکمل کی۔ لیکن وہ جلد ہی 52 کے اسکور پر نسیم شاہ کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔ وہ کینیڈا کے آؤٹ ہونے والے چھٹے بیٹر تھے۔

87 کے مجموعے پر محمد عامر نے پاکستان کو 7ویں کامیابی دلوائی۔ انہوں نے کینیڈین کپتان سعد بن ظفر کو کیچ آؤٹ کروایا۔ سعد نے 10 رنز بنائے تھے۔

جواب میں پاکستان کی جانب سے محمد رضوان نے ناقابل شکست نصف سنچری اسکور کی انہوں نے 53 رنز کی اننگز کھیلی۔ بابراعظم 33 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔

قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، افتخار احمد کی جگہ صائم ایوب کو موقع دیا گیا ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا ٹاس کے بعد کہنا تھا کہ اوپننگ ہی کروں گا، کوشش کریں گے پہلے6اوورز میں اچھا کھیل پیش کریں۔

 


متعلقہ خبریں