ڈالر مزیدمہنگا، دیگر کرنسیوں کی قیمت میں بھی اضافہ

Dallor ڈالر یورو برطانوی پاونڈ ریال درہم

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں ڈالر مہنگا ہونے کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی دیگر کرنسیاں مہنگی ہو گئیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق منگل کو انٹربینک میں ڈالر 13 پیسے مہنگا ہو نے کے بعد 278 روپے 37 پیسے سے بڑھ کر 278 روپے 50 پیسے پر بند ہوا۔ کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر 8 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 278 روپے 45 پیسے پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

سیکیورٹی فورسزکالکی مروت میں کامیاب آپریشن، 11دہشتگرد ہلاک

گزشتہ روز امریکی ڈالر 278 روپے 37 پیسے پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید کے لیے 277.70 روپے اور فروخت کے لیے 280.15 رہی۔

دیگر بڑی کرنسیوں میں پاکستان روپیہ کی کارکردگی ملی جلی رہی، اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ کی قیمت میں 30 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد پاؤنڈ 354 روپے 5 پیسے سے بڑھ کر 354 روپے 35 پیسے کا ہو گیا ہے۔

یورو 22 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 299 روپے 75 پیسے کا ہو گیا ہے۔ سوئس فرانک 12 پیسے کے اضافے سے 310.44 روپے اور چینی کرنسی یوآن کی قیمت معمولی کمی کے بعد 38 روپے 39 پیسے ہو گئی ہے۔

تین روز میں مرغی کا گوشت 90 روپے کلو مہنگا، انڈوں کی قیمت بھی بڑھ گئی

خلیجی کرنسیوں میں سعودی ریال اور درہم کی قیمتوں میں آج بھی معمولی اضافہ ہو اہے۔ ریال 3 پیسے کے اضافے سے 74 روپے 26 پیسے اور درہم بھی 3 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 75.82 روپے کا ہو گیا ہے۔


متعلقہ خبریں