خود پر اعتماد رکھ کر کھیلیں، سب کو غلط ثابت کریں گے، اظہر محمود

اظہر محمود

قومی کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود نے کہا ہے کہ جب تک اگر مگر ختم نہیں ہوتا ہمت نہیں ہاریں گے، کم بیک کرسکتے ہیں۔

نیو یارک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا اور بھارت کے خلاف میچز میں ہماری شاٹ سلیکشن اور فیصلے ٹھیک نہ تھے۔ بھارت کے خلاگ غلط وقت پر غلط شاٹ کھیلا گیا جس کی وجہ سے میچ ہاتھ سے نکلا۔

کِنگ کا کیا کروں جب میچ نہیں جتواسکتا؟ بابر کو ڈومیسٹک میں رگڑا کھانا ہوگا، احمد شہزاد

اظہر محمود کا کہنا تھا کہ ہم بطور ٹیم ہارے ہیں، انفرادی طور پر کسی کو نہیں کہہ سکتے۔ بھارت سے میچ ہارنا امریکا کے خلاف شکست سے زیادہ دکھ دیتا ہے، دو شکستوں کے بعد ہر کوئی کافی مایوس ہے۔

قومی ٹیم کے کوچ نے کہا کہ اگر ہم ٹھیک وقت پر ٹھیک فیصلے لیں تو چیزیں آسان ہوں گی۔ اسٹرائیک ریٹ پر سارا نزلہ بابر اور رضوان پر آجانا ہے، اگر اچھی پارٹنرشپ نہ ہو سکے تو پھر دباؤ میں آجاتے ہیں۔

وقت آگیا ہے کوچز نہیں پوری ٹیم کو تبدیل کیا جائے، وسیم اکرم کارکردگی سے ناخوش

انہوں نے کہا کہ کرکٹ میں اگر مگر تو ہوتا رہتا ہے، پہلے بھی ہوتا رہا ہے۔ جب تک ختم نہیں ہوتا ہم ہمت نہیں ہاریں گے۔ ہم اب بھی کم بیک کرسکتے ہیں، کل کا میچ ہمارے لیے اہم ہے۔ ہم خود پر اعتماد رکھ کر کھیلیں تو سب کو غلط ثابت کردیں گے۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ اب کسی خوش فہمی میں رہنے کی گنجائش نہیں، اگر کوئی کسی حریف کو ہلکا سمجھتا ہے تو اس کی انٹرنیشنل کرکٹ میں جگہ نہیں۔ فزیکل پریکٹس سے کچھ نہیں ہونا، اس وقت ذہنی پختگی بہت اہم ہے۔


متعلقہ خبریں