ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ساتویں میچ میں نیدر لینڈز نے نیپال کو چھ وکٹ سے ہرا دیا۔
ڈیلس میں گروپ ڈی کے اس میچ میں نیدر لینڈز نے ٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ کیا، نیپال کی پوری ٹیم آخری اوور میں 106رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
عماد وسیم ورلڈ کپ کے پہلے میچ سے آؤٹ
نیپال کی جانب سے روہت پوڈل پانچ چوکوں کی مدد سے 35 رنز بنا کر نمایاں رہے، نیدرلینڈز کی جانب سے وین بیک اور ٹم پرنگل نے تین، تین جبکہ میکرین اور ڈی لیڈے نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
107 رنز کا ہدف نیدرلینڈز نے 19ویں اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، میکس داؤد نے شاندار54رنز بنائے،ٹم پرنگل کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔