سونم باجوہ کا ایک بار پھر فواد خان سے اپنی محبت کا اظہار

سونم باجوہ

بھارتی پنجاب فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل سونم باجوہ نے ایک بار پھر فواد خان سے اپنی محبت کا اظہار کر دیا۔

سونم  نے پاکستانی اداکار و سپر ماڈل فواد خان سے ایک بار پھر آن اسکرین محبت کا اظہار کیا ہے،سونم باجوہ کا سوشل میڈیا پر ایک مختصر سا کلپ وائرل ہے جس میں وہ پاکستان کے خوبرو اداکار فواد خان کے ذکر پر شرماتے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں۔

تنقید کا اثر، درفشاں سلیم نے وزن کم کرنے کی ٹھان لی

سونم  کے شرمانے پر میزبان نے پاکستانی اداکار فواد خان کو بھارتی پنجاب کا جیجا (بہنوئی) قرار دے دیا، کلپ میں اداکارہ کا شرماتے اور ہنستے ہوئے کہنا تھا کہ اگر فواد خان کو یہ علم ہو گیا تو وہ بہت شرمندہ محسوس کریں گے۔

میزبان کی جانب سے فواد خان سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں سونم کا کہنا تھا کہ فواد خان میرے ہمیشہ سے کرش رہے ہیں، وہ میرے کیا سب لڑکیوں کے کرش ہیں، میں ان پر فدا ہوں اور رہوں گی۔

سونم باجوہ نے کہا کہ وہ مجھے ہر روپ، ہر پروجیکٹ میں بہت پسند آئے ہیں، سونم باجوہ اس سے قبل ماضی میں بھی فواد خان کے لیے اپنی محبت کا اظہار کر چکی ہیں۔


متعلقہ خبریں