فی تولہ سونا 500 روپے مہنگا، عالمی مارکیٹ میں بھی اضافہ ریکارڈ

سونے کی قیمت

پاکستان سمیت عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی اضافہ، نئی قیمت 2 لاکھ 41 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے۔

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں کاروباری ہفتے کے آخری روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 500 روپے کا اضافے ریکارڈ کیا گیا۔  فی دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 429 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 72 ہزار 19 تک جاپہنچی۔

فی تولہ سونا 1500 روپے سستا ، قیمت 2 لاکھ ، 41 ہزار 200 ہو گئی

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، فی اونس سونے کی قیمت 7 ڈالر کے اضافے سے 2342 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

دوسری طرف فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2900 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2486.28 روپے پر مستحکم رہی۔


متعلقہ خبریں