سانحہ 9 مئی، جے آئی ٹی کو صنم جاوید، عالیہ حمزہ سے تفتیش کی اجازت مل گئی

Sanam and Aliya

گوجرانوالہ: سانحہ 9 مئی کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی گوجرانوالہ کو صنم جاوید اور عالیہ حمزہ سے تفتیش کی اجازت مل گئی۔

انسداد دہشتگردی عدالت گوجرانوالہ میں 9 مئی کو گوجرانوالہ کینٹ میں توڑ پھوڑ کے مقدمہ کی سماعت ہوئی۔ جے آئی ٹی نے صنم جاوید اور عالیہ حمزہ سے تفتیش کرنے کے لیے عدالت میں درخواست دی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ صنم جاوید اور عالیہ حمزہ سرگودھا جیل میں ہیں۔ ایک گرفتار ملزم نے صنم جاوید اور عالیہ حمزہ سے متعلق انکشاف کیا ہے۔

درخواست کے متن میں کہا گیا ملزم کے مطابق دونوں 9 مئی کو گوجرانوالہ حملے کی سازش میں ملوث ہیں۔

جے آئی ٹی کی درخواست میں ایف آئی اے کے ایک لیٹر اور سول میڈیا ویڈیوز کا حوالہ بھی دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: جناح ہاؤس مقدمے میں نامزد ملزمان کا جیل ٹرائل شروع کرنے کا فیصلہ

درخواست میں استدعا کی گئی کہ دونوں سے سرگودھا جیل میں تفتیش کے لیے جے آئی ٹی کو اجازت دی جائے۔

عدالت نے جے آئی ٹی کو دونوں ملزمہ سے سرگودھا جیل میں تفتیش کرنے کی اجازت دے دی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں