پاکستان اقوام متحدہ امن مشن میں اپنی افواج کے ذریعے سب سے زیادہ تعاون کرنے والا ملک

un mission

پاکستان اقوام متحدہ کے امن مشن میں اپنی افواج کے ذریعے سب سے زیادہ تعاون کرنے والا ملک ہے۔ پاکستان عالمی امن مشن میں خدمات سرانجام دینے والے بہادر مرد اور خواتین کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)نے عالمی پیس کیپرز ڈے کے موقع پر جاری بیان میں کہا کہ آج عالمی امن کیلئے کوشاں اقوام متحدہ کے امن دستوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔

ذوالحج کا چاند 7جون کو نظر آنے کا قوی امکان

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ 1960 سے لے کر اب تک پاکستان نے دنیا کے تقریبا تمام براعظموں سمیت 29 ممالک میں اقوامِ متحدہ کے 48 امن مشنز میں 2 لاکھ 35 ہزار فوجیوں کو تعینات کیا۔

اس وقت 3 ہزار کے قریب پیس کیپر اقوام متحدہ کے امن مشن کے تحت خدمات سرانجام دے رہے ہیں، یہ امن دستے ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو، جنوبی سوڈان، وسطی افریقی جمہوریہ، قبرص، مغربی صحارا اور صومالیہ کے امن مشنز میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں اقوام متحدہ کے امن دستوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، اس دن فروغ امن کیلئے کردار ادا کرنے والے بہادر مردوں اور خواتین کو خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے، جنہوں نے دنیا بھر میں تنازعات سے متاثرہ علاقوں میں امن اور استحکام کیلئے پوری جانفشانی سے اقوام متحدہ کے امن مشنز میں خدمات انجام دیں۔

یہ دن اقوامِ متحدہ کا امن برقرار رکھنے کی کاوشوں، انسانی مصائب کے خاتمے، جنگوں اور اندرونی تنازعات کے شکار ممالک میں دیرپا امن و امان کی صورتحال قائم رکھنے کے عالمی عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

پی ٹی آئی کی پشت پناہی میں بہت خطرناک کھیل کھیلا جارہا ہے، فیصل واوڈا

یاد رہے کہ ہر سال 29 مئی کو دنیا بھر میں اقوام متحدہ کے امن دستوں کا عالمی دن (انٹرنیشنل ڈے آف یونائیٹڈ نیشنز پیس کیپرز)منایا جاتا ہے۔اس موقع پر اقوام متحدہ کی طرف سے پاکستان سمیت امن مشن میں شامل دیگر ممالک کی امن کوششوں کو بھرپور انداز میں سراہا جاتا ہے


متعلقہ خبریں