کراچی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ

SUN STROKE

صوبائی دارالحکومت کراچی میں آج بدھ کو رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42.5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔اسی طرح شہر بھر میں اوسط درجہ حرارت 41.5 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، گلستان جوہر کراچی کا گرم ترین علاقہ رہا، جہاں پارا 42.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔

پی ٹی آئی کی پشت پناہی میں بہت خطرناک کھیل کھیلا جارہا ہے، فیصل واوڈا

کراچی کے علاوہ سندھ کیے دیگر حصوں میںکراچی کے علاوہ سندھ کیے دیگر حصوں میں موئن جو دڑو، لاڑکانہ اور جیکب آباد میں گرمی کا پارہ 50 ڈگری پر پہنچ گیا۔دادو میں 49، سکھر میں پارہ 48، ساہیوال میں 46 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری جانب پنجاب میں بھی پارہ ہائی رہا، جہاں سرگودھا،فیصل آباد، ملتان اور لاہور میں 45 ڈگری کی گرمی ریکارڈ کی گئی۔رحیم یارخان اور حیدرآباد میں بھی گرمی کا پارہ 46 ڈگری ہوگیا لیکن شدت 49 ڈگری کی محسوس کی جارہی ہے، پشاور میں 40، اسلام آباد میں 39 ڈگری کی گرمی محسوس ہوئی۔


متعلقہ خبریں