سٹیٹ بینک کا 28 مئی کو چھٹی کا اعلان، اعلامیہ جاری

اسٹیٹ بینک state bank

سٹیٹ بینک آف پاکستان نے یوم تکبیر کے موقع پر چھٹی کا اعلان کر دیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے 28 مئی یوم تکبیر کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا گیااور اس حوالے سے کابینہ ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

مارگلہ ہلز پر لگی آگ پر قا بو پا لیا گیا

عام تعطیل کے نوٹیفکیشن کے بعد سٹیٹ بینک نے بھی (منگل کو)چھٹی کا اعلان کر دیا ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق آج بینکنگ سروسز کارپوریشن اور ملک بھر میں ذیلی دفاتر میں چھٹی ہوگی اور عام تعطیل کے باعث ملک بھر میں بینکوں کی برانچیں بھی بند رہیں گی۔

اعلامیہ کے مطابق عام تعطیل کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج بھی بند رہے گی۔


متعلقہ خبریں