پی ٹی آئی کے 2 اراکین قومی اسمبلی کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد

pti

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 2 اراکین قومی اسمبلی کے بیرون ممالک جانے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

جھنگ سے تعلق رکھنے والے سابق وفاقی وزیر صاحبزادہ محبوب سلطان اور صاحبزادہ امیر سلطان کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کر لیے گئے ہیں، پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں نام پنجاب پولیس کی سفارش پر شامل کیے گئے۔

ہیٹ ویو 15 سے 20 دن تک جاری رہنے کی پیش گوئی

ذرائع نے بتایا کہ پنجاب پولیس کے مراسلے کے مطابق دونوں رہنماں پر پاکستان پینل کوڈ 290 اور 291 کے تحت مقدمہ درج ہے، جبکہ دونوں ممبران قومی اسمبلی نے کار سرکار میں مداخلت اور امن و امان کو نقصان پہنچایا ہے۔


متعلقہ خبریں