سرکاری گندم بوریاں خوردبرد ،لودھراں اور لیہ پاسکو انچارجز کیخلاف مقدمات درج

fia

ایف آئی اے ملتان زون کی پاسکو افسران کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

سرکاری گندم بوریاں خوردبرد کرنے پر لودھراں اور لیہ پاسکو انچارج کیخلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

ایف آئی اے نے لودھراں میں پاسکو انچارج کامران کیخلاف 4 سو باردانہ کی بوریاں خرد برد کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا،ایف آئی اے کے مطابق لودھراں پاسکو انچارج کامران نے غیر قانونی طور پر مڈل مین کو 4 سو بوریاں دیں۔

وزیراعظم کا نارویجن ہم منصب سے رابطہ، فلسطین کو تسلیم کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم

ایف آئی اے ڈی جی خان سرکل نے لیہ میں کارروائی کرتے ہوئے پاسکو انچارج لیہ کو رشوت لیتے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

ایف آئی اے کے مطابق پاسکو انچارج لیہ آصف نے باردانہ فراہم کرنے کے لیے شعیب بزمی نامی کسان سے 64 ہزار روپے رشوت مانگی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں