شدید گرمی ، خیبر پختونخوا میں سرکاری اسکولوں کے اوقات کار تبدیل ، یکم جون سے چھٹیاں

اسکولوں کے اوقات

خیبر پختونخوا میں شدید گرمی کے پیشِ نظر سرکاری اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کرتے ہوئے یکم جون سے گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

صوبائی محکمہ تعلیم کے مطابق اسکول صبح 8 کے بجائے 7 بجے کھلیں گے، پرائمری سیکشن کی چھٹی 11 بجے جبکہ مڈل، ہائی اور ہائیر سکینڈری اسکولوں کی چھٹی 12 بجے ہو گی۔

وفاقی حکومت کا اسپیس ٹیکنالوجی کے ساتھ اسکولوں کے بچوں کو علم فلکیات سے متعارف کروانے کا فیصلہ

محکمۂ تعلیم کے مطابق  پرائمری اسکولوں کی گرمی کی چھٹیاں یکم جون سے 31 اگست تک جبکہ مڈل، ہائی اور ہائیر سکینڈری اسکولوں کی چھٹیاں 15 جون سے 31 اگست تک ہوں گی۔

محکمۂ تعلیم کا کہنا ہے کہ سرمائی علاقوں کے اسکولوں میں یکم جولائی سے 31 اگست تک چھٹیاں ہوں گی۔

خیبر پختونخوا، سمر زون میں پرائمری اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع

دوسری جانب وفاقی وزارت تعلیم نے اسکول اوقات میں مزید کمی کی ہے۔ سیکرٹری ایجوکیشن محی الدین وانی کے مطابق کل پیر سے تعلیمی ادارے 7:30 سے 11:30 تک کھلیں گے جبکہ اسمبلی اور سپورٹس پیریڈ نہیں ہوں گے۔


متعلقہ خبریں