ہتک عزت قانون میں جلدی نہیں کرنی چاہیے تھی،گورنر پنجاب

Saleem Haider

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا کہنا ہے ہوسکتاہے پنجاب حکومت کو ہتک عزت قانون پر نظرثانی کا کہوں۔

راولپنڈی میں نابینا افراد کو تقرر نامے دیے جانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امید کرتاہوں پنجاب حکومت اس قانون کا دوبارہ جائزہ لے گی۔

روٹی کی قیمت میں مزید کمی کردی ،مریم نواز

بل ابھی میرے پاس نہیں آیا ،جو طوفان برپا ہے اس سے لگتاہے نظرثانی کی ضرورت ہے،پنجاب حکومت کو اس بل پر جلدبازی نہیں کرنی چاہیے تھی۔

بل پر صحافتی تنظیموں اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیناچاہیے،بل پاس ہوگیا اب بھی کوئی بڑی بات نہیں ،پنجاب حکومت کو اسٹیک ہولڈرز سے بات کرنی چاہیے۔


متعلقہ خبریں