ریاض: سعودی عرب میں دکاندار نے ڈانس کرنے پر مفت کافی دینے کا اعلان کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب میں ایک کافی شاپ ڈیلی کپ کی جانب سے ایک مفرد آفر کسٹمرز کو کر دی گئی۔ دکاندار نے کسٹمرز کو ڈانس کرنے پر مفت کافی دینے کا اعلان کر دیا۔
ڈیلی کپ کی جانب سے کسٹمرز کو آفر دی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ اگر کسٹمرز کافی بننے تک ڈانس کریں گے تو انہیں کافی مفت میں دی جائے گی۔ اس حیرت انگیز آفر پر سوشل میڈیا صارفین بھی حیران نظر آئے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آرڈر اور پک اپ کے مقام پر عربی لباس پہنے شہری رقص میں مگن ہیں جبکہ شاپ کے ملازمین بھی کسٹمرز کے ہمراہ رقص کرتے دکھائی دیئے۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیں: امریکا کی بنگلا دیش کے سابق چیف آف آرمی اسٹاف کیخلاف کارروائی، پابندی لگا دی
سوشل میڈیا صارفین یہ سوال بھی کرتے دکھائی دیئے کہ کافی بننے تک تو کسٹمر انتظار ہی کرتا ہے، پھر یہ آفر؟جبکہ کچھ سوشل میڈیا صارفین اس ویڈیو پر تنقید کرتے بھی دکھائی دیئے۔