ٹی 20 سیریز: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا میچ آج کھیلا جائے گا

pak vs eng

لندن: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 4 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ انگلینڈ کے شہر لیڈز میں آج کھیلا جائے گا۔ قومی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کریں گے جبکہ انگلش ٹیم کی کپتانی کے فرائض جوز بٹلر سرانجام دیں گے۔

میچ سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ انگلینڈ کے ساتھ سیریز ورلڈ کپ سے پہلے تیاری کے لیے سنہری موقع ہے۔ سیریز جیت کر ورلڈ کپ کے لیے اعتماد حاصل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کا کمبی نیشن سوچ لیا ہے اور میں ون ڈاؤن کھیلوں گا۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا نے ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے حتمی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان آج ہونے والا میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ مقامی محکمہ موسمیات کے مطابق لیڈز میں بارش کا 60 فیصد امکان ہے۔ دن میں بادل چھائے رہیں گے جبکہ دوپہر کو شروع ہونے والی بارش وقفے وقفے سے رات 12 بجے تک جاری رہ سکتی ہے۔

چار میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 25 مئی کو برمنگھم، تیسرا میچ 28 مئی کو کارڈف میں ہو گا۔ چوتھا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ 30 مئی کو لندن میں کھیلا جائے گا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں