پی ٹی آئی رہنما چوہدری پرویز الہٰی جیل سے رہا


پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الہٰی جیل سے رہا ہوگئے ہیں۔

سابق وزیر اعلیٰ  پرویز الہٰی کوٹ لکھپت جیل سے ظہور الہٰی پیلس پہنچ گئے ۔لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں کے کیس میں پرویزالہٰی کی ضمانت منظورکی تھی۔

علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین مقرر

رہائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ اللہ پاک کا بہت شکر ہےکہ مجھے سرخرو کیا، اللہ پاک نے مجھے حوصلہ دیا کہ میں ثابت قدم رہوں، ان ججز کا شکریہ جنہوں نے سچ کا ساتھ دیا اور مجھے رہائی ملی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ گجرات میں ہمارا مینڈیٹ تک چرایا گیا، شجاعت صاحب کے بچوں سے بات نہیں ہوگی جب تک ہمارا مینڈیٹ واپس نہیں ہوگا،میں عمران خان کے ساتھ تھا، ہوں اور رہوں گا۔

آدھاٹیکس بھی جمع ہوجائے تو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں ہوگی ،وزیردفاع

ایڈووکیٹ سپریم کورٹ منظور وڑائچ  کا میڈیا سے  گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا اللہ کے فضل سے چوہدری پرویز الہی کو رہائی ملی۔

ان کی رہائی پنجاب کے لوگوں کی دعائوں کا نتیجہ ہے،چوہدری ہرویز الہی کی طبیعت ناساز ہے صبح انکے ٹیسٹ ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں