انیل کپورکا کم معاوضے پر ہاؤس فل 5 کا حصہ بننے سے انکار

Anil Kapoor

بالی ووڈ کے سینئر اداکار انیل کپور نے فلم ہاؤس فل کے پانچویں پارٹ کا حصہ بننے سے انکار کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار کو اپنی فیس کے حوالے سے مسئلہ تھا اور معاملات طے نہ پانے پر انہوں نے سیریز کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق فلم میں نانا پاٹیکر اور انیل کپور کا کردار بہت اہم تھا اور انیل کپور کے جانے کے بعد فلم کی کہانی میں تبدیلی کا امکان ہے۔

راولپنڈی سمیت پنجاب میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری

دوسری جانب اداکار ارجن رام پال بھی 14 برس بعد کامیڈی فرنچائز کا دوبارہ حصہ بننے جارہے ہیں۔ہاؤس فل5 کی شوٹنگ کا آغاز رواں برس اگست سے ہوگا اور برطانیہ میں ایک لمبے عرصے تک شوٹنگ شیڈول کی گئی ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں