پاکستان کے پاس بڑے مضبوط نوجوان فاسٹ بالر ہیں، روہت شرما

rohit sharma

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا ہے کہ وہ سمجھتے ہیں پاکستان کی ٹیم بہت اچھی ہے اور پاکستان کے پاس بڑے مضبوط نوجوان فاسٹ بالر ہیں۔

بھارتی کپتان روہت شرما نے کہاکہ مجھے نہیں پتا پاک بھارت کرکٹ کا اسٹیٹس کیا ہے، میں یہی کہوں گا کہ مجھے کرکٹ کھیلنی ہے کیونکہ میں کرکٹر ہوں۔

جرمن سٹار الیگزینڈر زویروف دوسری مرتبہ اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

بھارتی کپتان نے پاکستان کرکٹ ٹیم سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے نوجوان فاسٹ بالر بڑے مضبوط ہیں، پاکستان کی بیٹنگ بھی بہت اچھی ہے، میں سمجھتا ہوں مجموعی طور پر ایک اچھی ٹیم ہے۔

روہت شرما کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ مختلف ہوتا ہے،ٹیموں سے بڑھ کر لوگ بہت پسند کرتے ہیں، لوگ پاک بھارت ٹیموں کو کھیلتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں، مجھے پاکستانی فینز کے پیغامات ملتے ہیں جو مجھے اچھے لگتے ہیں۔

پاکستانی فینز کرکٹ سے بہت محبت کرتے ہیں۔ بھارتی کپتان نے کہا کہ آسٹریلیا میں آپ کو چیلنج کا سامنا ہوتا ہے، اسی طرح انگلینڈ میں بھی آپ کو چیلنج کیا جاتا ہے۔


متعلقہ خبریں