افغانستان میں سیلاب ، ہلاکتوں کی تعداد 70 ہو گئی ، ہزاروں افراد کی نقل مکانی

افغانستان

افغانستان میں بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی ، ہلاکتوں کی تعداد 70 تک پہنچ گئی ، جبکہ ہزاروں مکانات بھی تباہ ہو گئے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے افغانستان کے شمالی اور وسطی علاقوں میں شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال ہے۔ صوبہ غور اور فاریاب میں بارشوں اور سیلاب کے باعث  70 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ کئی افراد لاپتہ ہیں۔

افغان صوبے بغلان میں بارش اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 300 ہو گئی ، سینکڑوں افراد لاپتہ

صوبے کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے ہنگامی ایمر جنسی نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سیلابی صورتحال کے باعث ہزاروں شہریوں نے نقل مکانی شروع کر دی ہے۔

ایک افغان شہری نے بتایا کہ خوفناک سیلاب سب کچھ بہا کر لے گیا، میں اور میرا خاندان حکام کی طرف سے مسجد کے لاؤڈ اسپیکر سے اعلان ہونے کے بعد گھر بار چھوڑ کر حفاظتی مقام کی جانب نقل مکانی کر گئے۔

 


متعلقہ خبریں