ڈالر مہنگا، دیگر کرنسیاں سستی ہو گئیں

Dallor ڈالر یورو برطانوی پاونڈ ریال درہم

کاروباری ہفتے کے پہلے روز کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر مزید 8 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 278 روپے 12 پیسے سے بڑھ کر 278 روپے 20 پیسے کا ہو گیا ہے ۔

عوامی ایکشن کمیٹی کے مطالبات تسلیم: بجلی، آٹے کی قیمتوں میں کمی

کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر 10 پیسے سستا ہونے کے بعد 278 روپے 2 پیسے پر ٹریڈ کر رہا تھا ۔ خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے آخری کاروباری روزکے اختتام پر ڈالر کی قیمت 278 روپے 12 پیسے پر بند ہوئی تھی۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 276.64 روپے اور قیمت فروخت 279.25 روپے ہے۔

دیگر بڑی کرنسیوں میں یورو 16 پیسے کی کمی کے بعد 299.78 روپے پر بند ہوا جبکہ اس سے قبل قیمت 299.94 روپے تھی۔ اسی طرح برطانوی پاؤنڈ کی قیمت 16 پیسے کی کمی کے بعد 348 روپے 44 پیسے ہو گئی ہے۔

آزاد کشمیر کیلئے فوری 23 ارب روپے فراہم کرنیکی منظوری

خلیجی کرنسیوں کی بات کریں تو سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے، سعودی ریال 2 پیسے سستا ہونے کے بعد 74 روپے 16 پیسے اور اماراتی درہم بھی 2 پیسے کی کمی کے بعد 75 روپے 72 پیسے کا ہو گیا ہے۔

دوسری جانب ملک بھر کی صرافہ مارکیٹس میں پہلے کاروباری روز کے دوران سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی، فی تولہ سونا 2 لاکھ 42 ہزار300 روپے کا ہو گیا۔  پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق سونا فی تولہ  1200 روپے سستا ہوا ہے۔

جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 943 روپے کمی ہونے سے دس گرام سونا 2 لاکھ 7ہزار733 روپے کاہوگیا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں قیمت میں 10 ڈالرکمی ہونے سے فی اونس قیمت 2329 ڈالرہو گئی ہے۔

مرغی کا گوشت مزید سستا، 416 روپے کلو ہو گیا، سبزیوں اور پھلوں کے نئے ریٹ بھی مقرر

واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کے نرخوں میں 300 روپے فی تولہ کمی ہوئی تھی۔ اس کمی سے قبل ملک بھر میں سونے کے نرخوں میں 4600 کا بڑا اضافہ ہوا تھا۔


متعلقہ خبریں